خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے واقعے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت آہنی ہاتھوں سے کچلنے کی حامی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More