وزیرِ اعظم خضدار کچلاک نیشنل ہائی وے کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کوئٹہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ جاتے ہوئے دوران پروازبلوچستان کی ترقی پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے تصویر جاری کر دی گئی۔

وزیرِ اعظم کوئٹہ میں خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور سیکشن ٹو کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ کراچی کوئٹہ چمن شاہراہ کے حصے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کی تعمیرِ نو اور اسے دو رویہ کرنے سے بلوچستان کے اہم شہروں کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ وزیرِ اعظم بلوچستان کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان خصوصی پیکیج پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم بلوچستان میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ میں فروخت اور فراہمی کے فقدان کی شکایت پر اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم بلوچستان میں عوامی نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More