امریکہ کاوزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم

واشنگٹن: امریکا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراسلے میں بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More