بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار

نئی دہلی: فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 کا تعلق بھارت سے ہے۔

دنیا بھر میں ایشیائی ممالک میں آلودگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں میں سے 63 بھارتی ہیں ۔

پہلے 15 شہروں میں بھی 10 بھارتی شہر ہیں جن میں زیادہ تر ریاستوں ہریانہ اور اترپردیش کے شہر ہیں۔

صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک کی وجہ بنتے ہیں صرف نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے اندازاً 54 ہزار اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More