وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے بعد واپس وزیراعظم آفس پہنچے جہاں اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس ہوا جس میں رہنماوں نے عمران خان کو اتحادیوں کے رویوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس بتایا گیا تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں کی حمایت نہ ملنے کا خدشہ ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ پارٹی کے منحرف رہنماﺅں میں سے بیشتر افراد افراد کی جانب سے حمایت نہ کیئے جانے کا امکان ہے، حکومت نے عوامی اور عدالتی محاذ پر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More