ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم نے ٹاپ 5 بلے بازوں میں جگہ بنالی

دبئی: ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے 3 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 5 بیٹرز میں جگہ بنا لی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے پر بابر اعظم کی 3 درجے ترقی ہو گئی۔ مینز بیٹنگ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم شاندار کارکردگی کی بنا پر 5ویں نمبر پر آگئے۔

بلے بازوں میں آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لبوشین پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ انگلش بلے باز جو روٹ دوسرے ، آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے آل راونڈر پیٹ کمنز بھی ایک درجے ترقی کے بعد آل راونڈرز میں 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More