تازہ ترین جرائم نیوز ٹکر

وہاڑی میں غیرت کے نام پر 23 سالہ نوجوان قتل

وہاڑی: موضع عالم پور کے علاقے بھٹہ عمردین میں غیرت کے نام پرنوجوان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ کرم پورنے لاش تحویل لے کرکاروائی شروع کردی ملزمان فرارہوگئے۔

وہاڑی کے تھانہ کرم پور کے نواحی علاقہ موضع شاہ ستارکا 23 سالہ رہائشی نوجوان مظہرولدنذیراحمدبلوچ مبینہ طورپراپنی دوست لڑکی سے ملنے کیلئے بھٹہ عمردین آیاتولڑکی کے گھروالوں بلال کانجو،اقبال کانجووغیرہ نے پکڑکراسے غیرت کے نام پرتشددکانشانہ بنایاجس سے مبینہ طورپروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیاتھا۔

تھانہ کرم پور پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش تحویل میں لے کرمزیدکارروائی کاآغازکردیاتاہم ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں۔

Related posts

افغان صوبے بلغ میں فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

Hassam Alam

عالیہ بھٹ بنیں گی شاہ رخ خان کی ہیروئن

login web

جشن آزادی پر 20 ارب روپے کی ریکارڈ خریداری

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More