دنیا

اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے محصولات کی رقم روک لی

اسرائیل نے محصولات سے حاصل ہونے والے فلسطینی اتھارٹی کےبارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر روک لئے ،،،اسرائیلی حکام کا کہناہے کہ راکٹ حملوں پر حماس کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا جائےگا۔

جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت کے حکام نے نیویارک میں میڈیا کو بتایاکہ عالمی عدالت کا رکن بننے کیلئے درخواست دینے پر اسرائیل فلسطین سے ناراض ہے اور نیتن یاہو حکام نے فلسطینی محصولات کی ماہوار رقم بارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر روک لی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی حکام نے اعلان کیاکہ وہ غزہ جنگ کے دوران حماس کے راکٹ حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کےخلاف جنگی جرائم سے متعلق عالمی عدالت سے رجوع کرے گا۔

Related posts

ترک جوہری پاور پلانٹ -آق قویو -کے تیسرے یونٹ کا سنگ بنیاد

Rauf Ansari

نئی دہلی: ہریانہ میں 2 ٹرینوں میں تصادم، 14 افراد ہلاک

Fakiha Haider

عرب ممالک کا قطر کیخلاف بلاک ہماری آزاد ریاست پر حملہ ہے، شیخ تمیم

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More