‏معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتی ہوئی درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیری رحمان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‏معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے، درآمدات آسمان کو چھو رہی ہیں، جولائی سے نومبر تک ملکی درآمدات 29ارب 90کروڑ ڈالر رہیں جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1ارب 91کروڑ ڈالر بڑھا ہے، جو رواں مالی سال میں 7 ارب 8 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ 3 سال میں ملک اور معیشت کا جتنا برا حال ہوا، 74 سال میں نہیں ہوا، حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان کو گندم، چینی اور دیگر چیزیں بھی درآمد کرنی پڑ رہی، تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ملک و معیشت کا دیوالیہ قبول نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More