کراچی: عدالت نے خاتون سے دست درازی کرنے والے کو سزا سنا دی

کراچی: کراچی میں خاتون سے دست درازی کے ملزم کو سزا سنا دی گئی۔

کراچی کی مقامی عدالت نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم کو 2 سال قید کی سزا اور 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ مجرم ضمانت پر رہا تھا تاہم عدالت نے سزا سناتے ہی مجرم کی ضمانت منسوخ کر دی۔

جس کے بعد مجرم نے سزا سننے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔ عدالت نے مجرم کو جیل بھیج دیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاون میں ستمبر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More