اسلام آباد: وفاقی وزیر اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں وفاقی وزراء کی معافی قبول کرلی ۔
الیکشن کمیشن پر الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے استفسار کا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں ، پیش کیوں نہیں ہوتے ، آپ پر زیادہ ذمہ داری ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کا احترام کیا، الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہی ہیں ، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں ہے۔