وزیراعظم کی زیر صدارت رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام 4بجے طلب کیا تھا، جسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی دیگر مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، جبکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر گفتگو ہونا تھی۔

دوسری جانب حکومت نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج 3 بجے طلب کر رکھا ہے، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، ایوان بالا کے آج سے شروع ہونے والے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More