کراچی میں گیس بحران: پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعظم اور حماد اظہر کو خط لکھ دیا

کراچی: کراچی میں گیس بحران بے قابو ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مایوسی کا شکار ہوگئے۔ پی ٹی آئی ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو انتباہی خط لکھ دیا۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے راجہ اظہر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کراچی بلخصوص میرے پورے حلقہ 97 میں گیس بحران شدید تر ہوگیا ہے، گیس بحران پر شہری سوئی گیس اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پی ٹی آئی کے ہاتھوں سے نکل رہی ہے، بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچائے گی، وزیراعظم، وزیر توانائی گیس بحران پر نوٹس لیں، کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں مایوس نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More