آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر سے پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور انگلش بلےباز ڈیوڈ ملان 805 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 798 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے تیسرے نمبر آگئے ہیں۔

ٹی20 بالرز رینکنگ میں پاکستان کے واحد بالر شاداب خان نویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے، ایڈم زمپا تیسرے جبکہ راشد خان کا چوتھا نمبر ہے۔

اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں ون ڈے میں 873 پوائنٹس کے ہمراہ بابراعظم اب بھی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹیسٹ میں وہ 750 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More