بلدیاتی انتخابات میں شکست: وزیر اعظم کی طلبی پر وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم کی طلبی پر وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے، الیکشن ہارنے پر عمران خان کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی، رپورٹ دیں گے۔ وزراء کے حلقوں میں شکست کی جوہات پر غور ہوگا۔

انتخابات میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینیئر رہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More