کسی کو احساس نہیں کہ یہ نئے نظام کی شروعات ہے، وزیر اعظم کا تنقید پر جواب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کےبلدیاتی انتخابات میں تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو احساس نہیں ہو رہا کہ یہ انتخابات جدید اور تبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں؟ ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ براہ راست منتخب ہونے والے تحصیل ناظم گورننس کو بہتر بنائیں گے او مستقبل کے لیڈرز تیار ہوں گے ،74 برسوں میں ہمارے پاس پہلی مرتبہ باختیار بلدیاتی نظام ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More