بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے میئر بنوں کی نشست پر دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عرفان درانی کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا تاہم اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔

جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 10 ہزار سے کم مارجن پر ہی دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ جواب ہفتے طلب کر لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More