پنجاب میں کورونا اور ڈینگی کے وار جاری

لاہور: پنجاب میں سردی کی شدت سے ڈینگی مچھر کا خاتمہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے صرف آٹھ افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔ دوسری جانب مزید ترپن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبہ پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے سے ڈینگی کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 08 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 6 کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ نارووال اور شیخوپورہ سے ڈینگی وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 26,233 ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 113 مریض زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 444,330 ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہورمیں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔ محکمہ صحت کےمطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More