عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی 4.75 روپے مہنگی ہونے کا امکان

لاہور: سی پی پی اے کی عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ منظوری کی صورت میں عوام کو 60 ارب روپے سے زائد کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

دوسری جانب کراچی شہر کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ،درخواست اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک درخواست پر سماعت 2دسمبر کو ہو گی ۔درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی صارفین پر 51کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ پڑ سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More