امریکا: کرسمس پریڈ میں ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی

امریکی ریاست وسکونسن میں کرسمس پریڈ میں ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، جس میں 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

فائر چیف سٹیون ہاورڈ نے صحافیوں کو بتایا اسپتال لے جانے والوں میں 12 بچے شامل ہیں۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے حادثہ میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتا سکتے۔

سیکیورٹی حکام کی بریفنگ میں اہلکار کا کہنا تھا کہ حادثہ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کیلئے فائرنگ کی تھی، لیکن پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد آج پیر کے دن علاقے کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ آمدو رفت کے لیے سڑکیں بھی بند ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کوئی خطرہ نہیں لیکن تحقیقاتی عمل کو پورا کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More