ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کے وکیل کی سماعت ملتوی کی درخواست

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

مریم نواز کے وکیل نے سزا کے خلاف اپیل پر24 نومبرکی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی ہے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ 27نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ کیلئے مقرر کی جائے۔

مذکورہ درخواست پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے کیس کے التوا کی 16ویں درخواست دائر کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More