پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آئندہ کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کے معاملے پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں بلا لیا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ پر مشاورت ہوگی، حکومت مخالف احتجاج کے لئے دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بھی اسلام آباد میں ہوگا۔

سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز پر فیصلے کئے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More