فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی آج بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شہنواز دھانی آج بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے. پی سی بی نے ٹوئٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی پلیئر نمبر 95 ہیں۔

پی سی بی نے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انتہائی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ آج میرا ڈیبیو ہے اور میں بہت پرجوش ہوں۔ شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ انہیں اسی دن کا انتظار تھا، اور آج میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم اور ملک کے لیے کھیلنے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ میچ میں کھیلے اور اور اپنی ٹیم کو جتوائے۔

دھانی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی فیملی اور ان کے سندھی بھائی ان کے ڈیبیو میں ان کے ساتھ ہوتے لیکن وہ ڈھاکہ میں ہیں اس لیے یہ نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لاڑکانہ کے پہلے انٹرنیشنل کھلاڑی بننے جا رہے ہیں جس پر انہیں اور لاڑکانہ کے لوگوں کو فخر ہے۔

دھانی نے بتایا کہ کہ ان کے فیورٹ کھلاڑی اور رول ماڈل نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بانڈ ہیں ، شاہنواز دھانی نے ویڈیو میں اپنی والدہ سے بات کی، جس میں انہوں نے میچ کے لیے بہت دعائیں دیں۔ پاکستانی فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں اپنا 100 فیصد دیں گے باقی نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More