انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد 1.74 روپے سستا ہو کر 173.50 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج بہتری دکھائی دے رہی ہے ، کاروبار شروع ہونے کے کچھ دیر کے بعد 100 انڈیکس میں 78 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 567 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More