بلوچستان کی 2 کوئلہ کانوں میں گیس بھرنے سے دھماکے، 6 مزدورجھلس کر زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کےمختلف علاقوں کی کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس بھرنےسے دھماکے 2 واقعات میں 6 مزدورجھلس کرزخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کےمطابق ہنہ اوڑک کےنواحی علاقے زرغون غرکی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 کان کن سید محمد ، محمد سلیم اور جمیل زخمی ہوئے۔

دوسری جانب چمالنگ کے علاقے کی مری لیز میں گیس بھرنے سے بھی تین مزدورنقیب اللہ ،عبدالفائق اوریارمحمد جھلس کر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر کوئٹہ کے بی ایم سی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More