پی ڈی ایم کے سربراہ آج ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان اور ایم کیوایم قیادت کے درمیان ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم قیادت سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے۔

گزشتہ روز اپوزیشن کے وفد نے اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، تحریک عدم اعتماد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں میں ملاقاتوں اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اپوزیشن وفد میں اختر مینگل ، احسن اقبال،ایاز صادق ، راناثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں سینیر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More