اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، اسلامو فوبیا کیخلاف 15مارچ کو عالمی دن قرار دینے سے بین الاقوامی ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں جاری او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ کا قیام خوش آئند ہے ،ٹرسٹ فند کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد کی مدد کی جائیگی۔

امت مسلمہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی قرار دادوں کے مطابق فلسطین کا پر امن حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر منصفانہ حل کیلئے عالمی برادری کوکردار ادا کرنا چاہیے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر مد د کر رہے ہیں، جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرار داد منظور ہونا مسلم امہ کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More