آج کے دن صدیوں بعد منفرد تاریخ، 2 کے ہندسوں کا راج

ویب ڈیسک: آج کی منفرد تاریخ صدیوں میں ایک بار ہی آتی ہے، آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم اور منفرد تاریخ ہے کیونکہ اسے الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔

آج کے دن کو دنیا بھر میں ”ہیپی ٹوز ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کیونکہ آج 2022 کا دوسرا مہینہ اور 22 تاریخ ہے، جبکہ آج کا دن بھی ہفتے کا دوسرا دن ہی ہے۔ یعنی آج کی تاریخ میں صرف ایک ہندسے یعنی 2 کا راج ہے۔

اس تاریخ کو آگے یا پیچھے سے پڑھیں یہ ایک ہی تاریخ بنے گی، کچھ عالمی ویب سائٹ کے مطابق اگر ایک ہندسہ مسلسل تین بارایک ساتھ آئے تو یہ اینجل نمبر کہلاتا ہے۔ آج کی یہ منفرد تاریخ اب دوبارہ کبھی نہیں دیکھی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More