کراچی میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں لارہے، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ٹی آئی کا جنم پشاور میں ہوا اور وہ وہی دفن ہوکر رہ گئی ہے، کے پی کے انتخابات میں وفاقی حکومت نے کھل کر مداخلت کی اس کے باجود بھی انہیں منہ کی کھانی پڑی، کراچی میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں لارہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے ایم پی اے و ایم اے نیز نے کھل کر مداخلت کی اس کے باجود بھی انہیں منہ کی کھانی پڑی، وہ سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بلدیاتی الیکشن جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑدیں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں کوئی نیا بلدیاتی نظام نہیں لائے ، عوامی بھلائی کیلئے 2013 کے بلدیاتی قانون میں مزید بہتری کیلئے ترامیم کی ہیں، ایم کیو ایم و دیگر جماعتیں محض اسے لسانیت کا رنگ دیگر فتنہ فسادات کرانا چاہتی ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہے، آج ملک بھر میں گیس نایاب ہے، بلاول بھٹو زرداری ہی لوگوں کی امید ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More