عمران خان نے معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ دسمبر میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوا سال سے عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، موجودہ حکومت نے اپوزیشن اور ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کیلئے 24 گھنٹے کام کیا، چینی کے ٹنیڈر کی آڑ میں اپنے لوگوں کو نوازا گیا، عوام نے پی ٹی آئی کا نوٹس لے لیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مبارکباد ہو۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پی ٹی آئی ختم ہورہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے کہا کہ حکومت کشمیر کے مسئلے پر غداری کررہی ہے، عمران خان نیٹو کمانڈر ہے جو محض تقاریر کرسکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More