عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے لہٰذا عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے نااہلی کیلئے دائر پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے رٹ پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More