کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
قائد اعظم ٹرافی میچ میں بلے بازی کرتے ہوئے عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عابد علی کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ڈاکٹر ان کی صحت سے متعلق بتائیں گے۔
قائد اعظم ٹرافی کراچی میں کھیلی جا رہی ہے جہاں خیبرپختونخوا اور سینٹر پنجاب کے مابین میچ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جا رہا تھا۔ عابد علی سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔