ُُُپنجاب میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان جاری

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ 44 ہزار دو 277 تک جا پہنچی ہے۔

لاہور میں کورونا کے 25جبکہ کہ راولپنڈی سے 11 کیسز، ساہیوال اور جہلم سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.7 فیصد ریکارڑ کی گئی ہےجبکہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.3 فیصد، راولپنڈی میں 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More