پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ بابر کروز میزائل بی ون کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ بابر کروز میزائل بی ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابر کروز میزائل ون بی بہتر رینج کا حامل ہے، تجربے کا ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اوردیگر حکام نے مشاہدہ کیا۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تجربہ پاکستان کی سٹریٹجک ڈیٹرنس کو مزید تقویت دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More