ایسی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں جو خود اکٹھی نہیں ہوسکتی ہے

لاہور: ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے سیاسی مخالفین پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔ بولے اپوزیشن کو علم ہے کہ اب عوام ان کے ساتھ نہیں ہے اسی لیے احتجاج کیلئے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں، کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات پر وہ لوگ بغلیں بجا رہے ہیں جو وہاں سے خود آوٹ ہو چکے ہیں۔

لاہور کے نجی تعلیمی ادارے میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ تحریک انصاف کے علاؤہ کوئی ایسی جماعت نہیں جو پورے ملک کی نمائندگی کر سکے، ایسی اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں جو نہ خود اکٹھی ہو سکتی ہے اور نہ ہی عوام کو اکٹھا کر سکتی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہمارا مقصد جیت ہار نہیں بہتر نظام لانا ہے، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مظبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف روائتی جماعت نہیں جس میں مافیاز کو موقع ملے گا،کرپشن کے خلاف جنگ کو کسی طور بھی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More