حاصلپور: رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا، 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی

حاصلپور :اڈا بھٹیاں وہاڑی روڈ پر رکشہ ٹرک کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت معذوراں بی بی ، حماد اور شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل اسپتال حاصلپور منتقل کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More