چیئرمین سینیٹ سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) صادق سنجرانی سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت چیئرمین سینیٹ نے اضافی سکیورٹی واپس کی ہے جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار چیئرمین سینیٹ کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حفاظت پر اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکار تعینات تھے لیکن اب ان کی سکیورٹی پر بھی دو اہلکار مامور ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More