کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کیلئے بجلی تین روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگاہے۔ نیپرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر تین نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پرچھ ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More