اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاسی انتشار پھیلاکر ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کا نہیں، اپوزیشن کو سب سے پہلے اپنے لیڈرز کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کی احتجاجی کال کو نا مناسب قرار دے دیا۔ اپوزیشن کی احتجاجی کال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کی پھر اپوزیشن ڈینگی پر سیاست چمکاتی رہی، اپوزیشن ایک بار پھر ترقی کا سفر روکنا چاہتی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی، حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں،حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں اور انتظامی افسران کو بازاروں کے دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں، حکومت کے مؤثر اقدامات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More