اپوزیشن نے نومبر اور دسمبر میں احتجاج کا وطیرہ بنالیا، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اپوزیشن نے نومبر اور دسمبر میں احتجاج کا وتیرہ بنالیا، سیاسی مخالفین جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔

پولیس لائنز اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اور فضاءی یونٹ کے افتتاحی موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گزشتہ 3 سالوں سے احتجاج کر رہی ہے اور اب جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، کل ان پہلا احتجاجی مظاہرہ تھا اور اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کا انتخاب کیا، بڑے شوق سے احتجاج کریں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق انہوں نے واضح کردیا کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو ایکشن لیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ نقصان کم ہو اور دنگا فساد نہ ہو، شیخ رشید نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے کہنے پر پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارت کار کو نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت فیٹف، سمیت دیگر مسائل لاحق ہیں، تمام مسائل پر قابو پائیں گے، کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ عمران خان کی مسائل پر نظر نہیں، تو یہ بالکل غلط ہےعمران خان کی تمام صورتحال پر نظر ہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More