خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید ایک سو اُنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

تمام ترحکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوابی میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی، صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید ایک سو اُتالیس نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزارپانچ سو چارہو گئی۔

پشاورمیں ڈینگی کے 55 نئےکیسز سامنے آگئی، اس طرح صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 26ہزار295ہے۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے207مریض زیرعلاج ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور کے ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں کے حجروں اور پبلک مقامات پر عارضی کیمپ قائم کرکے موقع پر ہی مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ اور علاج کیا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More