تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیدیا

روٹر ڈیم: پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا ہے، میچ میں قومی کرکٹ ٹیم 50 ویں اوورز میں 206 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 27، فخر زمان 26 اور آغا سلمان 24 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق نے 2 ، خوشدل شاہ نے 2، محمد حارث نے 4 اور محمد وسیم نے 11 رنز بنائے۔

نیدلینڈز کی جانب سے باس ڈے لیڈے 3 وکٹیں لے کر کامیاب رہے، وویان کنگما نے 2 آؤٹ کیے جب کہ آریان دت، شارض احمد اور لوگان وین بیک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان پہلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More