بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔بجلی 4 روپے 69پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست  نیپرا میں  دائر کردی۔بجلی قیمت میں اضافہ کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

قیمت  میں اضافے سے صارفین پر 65 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر  31 اگست کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ڈیزل سے 1.46اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی ۔

فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

جوہری ایندھن سے 14.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1 روپے فی یونٹ رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More