پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز 13 ستمبر سے 2اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز تیرہ ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More