پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی

راولپنڈی: پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے شاد رہے پاکستان کی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کی۔ چار روز قبل شاد رہے پاکستان، پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کیا تھا نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا تھا کہ شاد رہے پاکستان۔

یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا۔ شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان، یہ نغمہ شاندار ماضی، رعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔

پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More