تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ قرآن کریم میں لکھا ہوا ہے کہ مومن جتنی بار توبہ کرے گا تو میں(اللہ) اسے معاف کروں گا اگر کوئی ضمیر کی آوازسن کر واپس آتا ہے تواسے بھی معاف کیا جاسکتا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ضمیر فروشی کا کیا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بہت سخت الفاظ کہہ دیئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ بحران سے مزید طاقتور ہوکر نکلے گی، ووٹ کو عزت دینے والے اب ووٹ خرید رہے ہیں۔ شہبازگل نے کہا کہ جب کوئی غلطی کرے اور توبہ کرکے واپس آجاتا ہے تو اسے گلے لگا لینا چاہیے، لفظ بروکر گالی نہیں جو وہ بروکری کررہے ہیں وہ گالی ہے۔

اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو برا کہنے کیلئے سخت الفاظ ہی استعمال کرنا پڑتے ہیں مریم بی بی کا کہنا ہے کہ نیوٹرل لفظ کا چرچہ ہے۔ مریم صاحبہ جو خواب آپ دیکھ رہی ہیں وہ چکنا چور ہونے والے ہیں تم جیسے چوروں کے ہاتھوں میں ملک کو نہیں دیا جاسکتا، اسی سپریم کورٹ پر ن لیگ نے حملہ کیا تھا، عمران خان اس ملک کا سب سے بڑا دفاع کرنے والا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More