یوکرین صحافی کا لائیو شو پر روسی سیاست دان پر حملہ

ویب ڈیسک: روس اور یوکرین کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، یوکرین میں لائیو شو کے دوران یوکرین کے صحافی نے روسی سیاست دان پر حملہ کر دیا۔

یوکرین کے ٹی وی شو پر روسی سیاستدان کو روس کا موقف بتانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جس میں دونوں ممالک میں جاری کشیدگی اور ممکنہ حملے پر بات چیت جاری تھی۔ اسی بحث کے دوران لائیو شو پر ہی یوکرین کا صحافی آپا کھو بیٹھا اور روسی سیاستدان کو منہ پر زور دار مکا مارا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھا جا سکتا ہے کہ کیسے یوکرین کے صحافی نے روسی سیاستدان پر حملہ کیا اور انہیں سیٹ سے اٹھا کر نیچے زمین پر پھینک دیا۔ سیٹ پر موجود دوسرے مہمانوں نے دونوں کو چھوڑانے کی کوشش بھی کی، لیکن یوکرین کے صحافی کو سنبھالنا مشکل ہو گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More