کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوئس سیکرٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مسائل پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ممالک کے اس استحصال کو روکیں۔ اب سارے منی لانڈرر اتحادبنارہےہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More