کے پی کے میں تبدیلی کا جنازہ نکل گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی کے میں تبدیلی کا جنازہ نکل گیا، انتخابی نتائج کے بعد عمران خان کی مقبولیت کا ریفرنڈم ہوگیا، اب تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، خود ساختہ مقبولیت کے خلاف عوام نے ریفرنڈم کردیا، کے پی کے تبدیلی کی تدفین پنجاب میں کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نئے پاکستان کے ترجمانوں کی ٹیم کو فرعون کا انجام یاد رکھنا چاہیے، اب ہر گلی محلے سے حکومت کے استعفے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے، شہبازگل کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے، شہبازشریف کیخلاف ثبوت ہیں تو لندن کورٹ میں کیوں لے کر نہیں جاتے؟۔

ترجمان ن لیگ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا مسئلہ حل کرنا اچھی بات ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر بھی او آئی سی کا اجلاس بلایاجانا چاہئیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More