تاریخ میں پہلی بار میرا پاکستان میرا گھر کیلئے 31 ارب جاری ہوچکے ہیں

ملتان: گورنر اسٹیٹ بینک و چیئرمین ایگریکلچرل ایڈوائزی کمیٹی ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایگری کلچر میں جتنا فنانس جنوبی پنجاب میں ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، تاریخ میں پہلی بار میرا پاکستان میرا گھر کیلئے 31 ارب جاری ہوچکے ہیں۔

ملتان کے نجی ہوٹل میں پہلی ایگریکلچرل ایڈوائزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقرنے کہا کہ ابتدائی طور پر تین نقاط کو اجاگر کروں گا، ہم سب کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے، ایگری کلچرل فنانس میں جتنا حصہ ساؤتھ پنجاب کو ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا لیکن اس میں بہتری لائی جائی جاسکتی ہے۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی میرا پاکستان میرا گھر سکیم سے بہت لوگ مستفید ہوئے ہیں، پانچ مرلہ گھر کیلئے بینکوں سے 100 ارب روپے سے زائد اپرو ہوئے اور 31 ارب لوگوں کو جاری ہوچکے ہیں۔

رضا باقر نے کہا کہ عوام کا اپنا گھر بنانے کا خواب اب بینکوں کی مدد سے پورا ہوسکے گا، میرا گھر میرا پاکستان یہ بہت اہم سکیم ہے، کسانوں کی مالی معاونت کے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More